ملک بھر میں نماز کے اوقات اور جمعہ کے خطبات کے حوالے سے تمام مسالک کے علماء پر مشتمل کمیٹی فیصلہ کریگی ،حکومت صرف سہولت کار کا کردار اداکرے گی ، علماء کرام کے ساتھ ملک نظام صلوٰۃپر کام کر رہے ہیں، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 10 فروری 2016 19:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اوربین المذاہب آہنگی سردارمحمد یوسف نے کہاہے کہ ملک بھر کیلئے نماز کے اوقات اور جمعہ کے خطبات کے حوالے سے تمام مسالک کے علماء پر مشتمل کمیٹی فیصلہ کرے گی ،حکومت صرف سہولت کار کا کردار اداکرے گی ، وزرات بین المذاہب ہم آہنگی علماء کرام کے ساتھ ملک نظام صلوٰۃپر کام کر رہی ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ، حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے گورننس بہتر ہوگئی ہے کرپشن پر قابو پالیاگیاہے کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جارہاہے ، توانائی کے بحران کے حل کیلئے وزیر اعظم خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار ویسف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی واضح ہے گورننس بہتر ہوئی ہے ، کرپشن پر قابو پالیاگیاہے ، توانائی کے بحران کے حل کیلئے وزیر اعظم خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ، تونائی کے منصوبے جاری ہیں توانائی کے بحران ختم کرنے کا ٹارگٹ حاصل کرلیں گے، وزرات مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوشان ہے ، بین المذاہب ہم آہنگی میں بہتری آتی ہے ، لوگ مطمئن ہیں ، ملک بھر کیلئے نظام صلوۃ پر کام کیا جارہاہے ، نظام صلوۃ کے حوالے سے تمام مسالک کے علماء کرام پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے ، حکومت جمعہ کیلئے کوئی خطبہ جاری نہیں کرے گی، جمہ کو خطبہ کے حوالے سے تمام مسالک کے علماء پر مشتمل کمیٹی فیصلہ کرے گی حکومت ان کو سپورٹ کرے گی اور سہولت کار کا کردار اداکرے گی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.