دہشت گرد معصوم پاکستانیوں کو شہید کر کے بزدلانہ کاروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے‘ڈاکٹرحیدر اشرف
لاہور پولیس کے تمام زخمی اور معذور اہلکاروں کوانعام اور طبی معالجہ کے اخراجات کے کیسز منظور کروا کر انہیں جلد از جلد رقم کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ‘ڈی آئی جی آپریشنز
بدھ 10 فروری 2016 20:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ بم دھماکوں ، پولیس مقابلوں اور شہر کے باسیوں کے جان ومال کے دشمنوں سے مڈھ بھیڑ کے دوران ان سماج دشمن کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاراس ملک و قوم کے ہیرو اور غازی ہیں، دہشت گرد معصوم پاکستانیوں کو شہید کر کے بزدلانہ کاروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہر میں بم دھماکوں، پولیس مقابلوں اور خطر ناک اشتہاریوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں زخمی اورمعذور ہونے والے سو سے زائد اہلکاروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمہ پولیس کے زخمی ہونے والے افسران اور اہلکاروں میں سے کسی نے بھی پیٹھ پر گولی نہیں کھائی بلکہ دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سینوں پر گولی کھا کر ثابت کر دیا کہ عوام کی جان ومال کے اصل محافظ ہم ہیں اور ملک وقوم کے دشمن جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر سے لڑتے ہوئے اپنی آنکھیں، ٹانگیں اور ہاتھ و بازو گنوانے والے محکمہ پولیس کے سپوتوں اور قوم کے بیٹوں کو جتنا بھی خراجِ تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.