گندم کے معاملہ میں خود کفیل مگر پالیسی میں قحط کا شکار ہیں‘ڈاکٹربلا ل صوفی
فلور ملوں کی تعداد ضرورت سے تین گنا زائد ، قیام پر پابند ی لگانا بے حد ضروری ہو گیا
جمعرات 11 فروری 2016 20:44
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں فلور ملنگ انڈسٹری کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بلال صوفی نے گزشتہ روزاپنی کمیٹی کی ترجیحات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں فلور ملوں کی تعداد ضرورت سے تین گنا زائد ہے اور ضروری ہو گیا ہے کہ حکومت پاکستان آئندہ فلور ملوں کے بننے پر قانونی طور پر پابندی لگادے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور ایکسپورٹ کو شامل کر کے صرف ساٹھ ہزار ٹن آٹے کی روزانہ ضرورت ہے جبکہ ملک میں فلور ملوں کی استعداد تین لاکھ ٹن روزانہ سے تجاوز کر رہی ہے ،ڈاکٹر بلال صوفی اور سینئر وائس چیئرمین چوہدری مختار احمد نے کہا کہ دوسری ترجیح حقیقی برآمد کیلئے کوشش کرنا ہے اور اس سلسلہ میں تمام فریقین کا نکتہ نظر لیا جائے گا۔(جاری ہے)
ایف پی سی سی آئی کے رہنماؤں نے مزید بتایا کہ ملک گندم کے معاملہ میں خود کفیل ہے اور 2016ء کے دوران آٹے کا کسی قسم کا بحران متوقع نہیں تاہم اگر ملک گندم کے معاملہ میں خود کفیل ہو ہی گیا ہے تو یہاں پالیسی کا قحط بری طرح پوری فلور ملنگ انڈسٹری اور ملکی خزانہ کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے ۔
ڈاکٹر بلا ل صوفی نے کہا کہ ہم پالیسی سازوں کو مثبت سمت کی طرف لے جانے کی کوشش کرتے ہوئے مافیا فری پالیسی بنوائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.