گورنر خیبر پختونخوا کااستعفیٰ منظور کرنے کے لئے انتہائی ہچکچاہٹ سے سمری ایوان صدر بھیجی ، سردار مہتاب احمد نے خیبرپختونخوا اور فاٹا کی عوام کی بہبود کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں‘ ان کا کردار اور اصول پسندی پارٹی کے لئے تقویت کا باعث ہے‘ دعا گو ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح پاکستان کی خدمت کرتے رہیں
وزیر اعظم نواز شریف کاخیبر پختونخوا کے مستعفی ہونے والے گورنر سردار مہتاب احمد خان کو خط
جمعہ 12 فروری 2016 12:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے انسداد پولیو مہم ‘ آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی سمیت پارٹی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے مستعفی ہونے والے گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے خیبرپختونخوا اور فاٹا کی عوام کی بہبود کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں‘ ان کا کردار اور اصول پسندی پارٹی کے لئے تقویت کا باعث ہے‘ دعا گو ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح پاکستان کی خدمت کرتے رہیں۔
جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف نے خیبر پختونخوا کے مستعفی ہونے والے گورنر سردار مہتاب احمد خان کو خط ارسال کیا۔ خط میں وزیراعظم نے کہا کہ گورنر کا استعفیٰ منظور کرنے کے لئے انتہائی ہچکچاہٹ سے سمری ایوان صدر بھیجی سمجھ سکتا ہوں کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر آپ کے لئے گورنر کے عہدے پر کام کرنا ممکن نہ تھا۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے گورنر کے پی کے کی خدمات کا اعتراف کر تے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور وفاق کو مضبوط کرنے کیلئے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا صوبے کے لوگوں کیلئے بھی انکی خدمات قابل تعریف ہیں۔
خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی ڈی پیز کی واپسی اور پولیو مہم کے خاتمے میں انکا کردار انتہائی مثبت رہا ہے جبکہ انہوں نے صوبے کے عوام کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں۔ ان کا کردار اور اصول پسندی پارٹی کے لئے تقویت کا باعث بنی۔ دعا گو ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح پاکستان کی خدمت کرتے رہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.