صوبائی خودمختاری واپس لینے سے وفاق پر منفی اثرات مرتب ہونگے‘ ملک میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صارفین کو دیا جائے‘میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے غیر ترجیحی منصوبے لیگی حکومت کی بد حواسی کا شاہکار ہیں“صحت، تعلیم اور خوراک و صاف پانی کے بعد لگژری سفر سے کسی کو انکار نہیں
پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر وسابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی میڈیا سے بات چیت
جمعہ 12 فروری 2016 16:32
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر وسابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صارفین کو دیا جائے‘ صوبائی خودمختاری واپس لینے سے وفاق پر منفی اثرات مرتب ہونگے، یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کے ہمراہ اپنے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہی کہ میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے غیر ترجیحی منصوبے لیگی حکومت کی بد حواسی کا شاہکار ہیں‘ پہلے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے، صحت، تعلیم اور خوراک و صاف پانی کے بعد لگژری سفر سے کسی کو انکار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے 1973ء کا متفقہ آئین دیا اور مختلف اوقات میں ملک پر مسلط ہونیوالے ڈکٹیٹروں کی من پسند ترمیم کو ختم کرکے اسے اصل حالت میں بحال اور 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو خود مختاری دے کر ملک کے اندر جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا لیکن افسوس کہ آمریت کی گود اور چھتری میں پروان چڑھنے والی مسلم لیگ (ن) نے ماضی کی تاریخ سے سبق حاصل کرنے کی بجائے ایک مرتبہ پھر مارشل لا ئی قوانین کا سہارا لے کر صوبائی خود مختاری کو ختم اور جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازشیں شروع کردیں ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.