لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 فروری 2016 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شہری شیزار ذکاء نے موقف اختیار کیاکہ حکومت نے سیاسی مقاصد کے لئےٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے تاجر ٹیکس چوروں کو تحفظ دیا ہے.،،ٹیکس ایمنسٹی سکیم تاجروں اور عام شہریوں میں امتیازی سلوک ہے اور جزا و سزا کے اصولوں کے منافی ہے.

(جاری ہے)

ٹیکس چوروں کو عام معافی آئین پاکستان اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے.آئین کے تحت شہریوں سے امتیازی سلوک نہیں کیا جاسکتا نہ ہی ٹیکس چوروں کو رعائت دی جا سکتی ہے،،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے لیے انکم ٹیکس ایکٹ میں ترمیم کی جائے اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی ٹیکس ایمینسٹی سکیم کو کالعدم قرار دیا جائے.جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو سترہ مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :