پاکستان جاپان کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے ، دونوں مابین تجارت ، سرمایہ کاری اور توانائی میں اشتراک کے مواقع موجو د ہیں
صدر ممنون حسین کی جاپان کے سبکدوش سفیر ہیروشی سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 12 فروری 2016 20:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔ وہ جمعہ کو جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیر ہیروشی انوماتا سے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری اور توانائی میں اشتراک کے مواقع موجو د ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جاپان کی یاماہا کمپنی نے کراچی میں گزشتہ سا ل سرمایہ کاری کی ہے جو کہ دیگرچاپانی سرمایہ داروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرسکتی ہے۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور جاپان سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کر کے فائدہ اْٹھاسکتے ہیں۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے مزید کہا کہ چاپانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے اپنے تجربات پاکستانی کمپنیز کے ساتھ بانٹیں تاکہ ہماری صنعت بھی ترقی کر سکے۔
اس موقع پر صدر مملکت نے جاپانی سفیر کی پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔جاپان کے سفیر برائے پاکستان ہیروشی اینو ماٹا نے ان کے پاکستان میں قیام کے دوران مکمل تعاون پر شکریہ ادا کیا اور توقع کی کہ مستقبل میں دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.