بھارت توانائی سیکٹر میں پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی مسعود خان
جمعہ 12 فروری 2016 22:41
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت توانائی سیکٹر میں پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے، پاکستان کو اپنے ایٹمی پروگرام کی ترقی کے دوران ہر قسم کی پابندیوں کے علاوہ امتیازی سلوک کیا گیا، پاکستان کیساتھ امتیازی سلوک اور دہرے معیار کا خاتمہ کیا جائے، پاکستان کو امریکہ کیساتھ سول جوہری معاہدے کیلئے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔
بدھ کو آئی ایس ایس آئی میں نیوکلیئر پیپر سیریز سے متعلق تین رپورٹس کے اجراء کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے ایٹمی پروگرام پر انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کیلئے متعدد تجاویز پیش کیں لیکن بھارت نے کوئی مناسب جواب نہیں دیا۔(جاری ہے)
پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی چاہتا ہے لیکن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیاجارہا ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان ایک ایٹمی ریاست ہے جو ایک حقیقت ہے، پاکستان اپنے ایٹمی پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کریگا، پاکستان کی نیوکلیئر توانائی کی جائز ضروریات ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرممنٹ افیئرز خالد بنوری نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں پہل نہیں کی، ہماری ایٹمی صلاحیت کا مقصد علاقائی سیکورٹی کو برقرا رکھنا اور جنگ سے کنارہ کشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے نزدیک ایٹمی ہتھیار وقار کیلئے ہیں جبکہ پاکستان کا مقصد بیرونی جارحیت روکنا تھا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.