سرحد پار کسی قسم کے عزائم نہیں رکھتے‘ خطے کو متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے
جس میں سب سے بڑا دہشت گردی کا سامنا اور ترقی کا ہدف حاصل کرنا ہے:سعودی وزیرخارجہ
میاں محمد ندیم ہفتہ 13 فروری 2016 12:23
میونخ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13فروری۔2016ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ہم سرحد پار کسی قسم کے عزائم نہیں رکھتے‘ خطے کو متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے جس میں سب سے بڑا دہشت گردی کا سامنا اور ترقی کا ہدف حاصل کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونخ میں امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ خطے کا مستقبل انتہائی روشن ہے، تاہم اس کے لئے متذکرہ چیلنجز کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔
عادل الجبیر نے بتایا کہ سعودی عرب نے یمن میں مداخلت وہاں کی آئینی حکومت کے خلاف ایران اور حزب اللہ نواز ملیشیاو¿ں کے حملوں کے باعث شروع کی۔ یہ ملیشیا گروپ انتہائی جدید اسلحہ بشمول بیلسٹک میزائیلوں سے لیس تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی یمن میں مداخلت وہاں کی آئینی حکومت کی درخواست پر کی گئی تاکہ اسے گرنے سے بچایا جا سکے۔
سعودی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ یمن کی آئینی حکومت اس وقت ملک کے 75 فیصد علاقے پر قابض ہے، اسی وجہ سے ہم متاثرہ آبادی کے بڑے حصے کو امدادی سامان پہنچانے کے قابل ہوئے ہیں۔شام کے حوالے سے سعودی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہمارا فی الوقت وہاں ہدف بشار الاسد کو شامی ایوان اقتدار سے باہر نکالنا ہے ہم یہ مقصد حاصل کر لیں گے، تاہم اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد تنظیم 'داعش' کی بنیاد کسی دین اور اخلاقی نظریئے پر نہیں۔ یہ حقیقت کے برخلاف اسلام کا نام لیکر بنائی گئی ایک انتہا پسند تنظیم ہے۔عادل الجبیر کے بقول شامی اقتدار سے بشار الاسد کی بیدخلی کے ساتھ ہی وہاں پر داعش کے لئے سازگار ماحول ختم ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.