پاکستان میں صرف 10 لاکھ افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں، ٹیکس نیٹ بڑھانے سے بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کا رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب
ہفتہ 13 فروری 2016 17:46
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف 10 لاکھ افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں، ٹیکس نیٹ بڑھانے سے بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ ہفتہ کو یہاں ملتان میں رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔
(جاری ہے)
اس دوران ہارون اختر نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ تاجر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ٹیکس سکیم کیلئے مثبت مذاکرات کئے، پاکستان میں صرف دس لاکھ افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کی بجائے 90 لاکھ ٹیکس فائلرز ہونے چاہئیں۔
ہارون اختر نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے سے بیرونی قرضوں سے نجات حاصل ہو گی،رضا کارانہ ٹیکس سکیم کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ رضاکارانہ ٹیکس سکیم تاجروں کے فائدے کیلئے ہے، اس سکیم کا طریقہ کار انتہائی آسان بنایا گیا ہے اور اس سکیم کیلئے حکومت خود مل کر عوام کے پاس آئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.