عمران خان کاکشمیر کی 3 حصوں میں تقسیم کرنے کا بیان کشمیریوں کی پشت میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے ، تحریک انصاف کے سربراہ متنازع بیان پر کشمیری عوام اور شہداء کشمیر کی روحوں سے معافی مانگیں ‘ تقسیم کشمیر کسی صورت قابل قبول نہیں ‘ ریاست کشمیر کی تمام اکائیاں جزو لاینفک ہیں ‘ کشمیری اپنی سرزمین کے ایک چپے سے دستبردار نہیں ہوں گے ‘ کشمیری عوام آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں عمران خان کو اس لایعنی بیان کا بھرپو رجواب دیں گے
کشمیری رہنماؤں راجہ فاروق ، خالد ابراہیم ،غلام محمد صفی، میر طاہر مسعود ‘ چوہدری یاسین ‘ عبدالرشید ترابی اور مولانا فاروقی کا عمران خان کے کشمیر بارے بیان پرردعمل
ہفتہ 13 فروری 2016 19:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) کشمیری قیادت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے تحریک آزادی کشمیر کے اس نازک موڑ پر کشمیر کی 3 حصوں میں تقسیم اور لداخ اور جموں بھارت کے حوالے کرنے کے بیان کو کشمیریوں کی پشت میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان اس متنازع بیان پر کشمیری عوام اور شہداء کشمیر کی روحوں سے معافی مانگیں ‘ تقسیم کشمیر کسی صورت قابل قبول نہیں ‘ ریاست کشمیر کی تمام اکائیاں جزو لاینفک ہیں ‘ کشمیری اپنی سرزمین کے ایک چپے سے دستبردار نہیں ہوں گے ‘ کشمیری عوام آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں عمران خان کو اس لایعنی بیان کا بھرپو رجواب دیں گے۔
ہفتہ کو ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر راجہ فاروق حیدر ‘ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم خان ‘ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دونوں دھڑوں کے کنونیئرز غلام محمد صفی اور میر طاہر مسعود ‘ آزاد کشمیرکے سینئر وزیر چوہدری یاسین ‘ امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی اور جے یو آئی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما مولانا نذیر فاروقی نے کشمیری اخبارات میں شائع ہونے والے عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.