نامور نعت گو شاعر اور دانشور بشیر حسین ناظم کی یاد میں خصوصی نشست (کل) ہوگی
اتوار 14 فروری 2016 14:07
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 فروری۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں "مت سمجھو ہم نے تمھیں بھلادیا" سلسلے میں نامور نعت گو شاعر اور دانشور بشیر حسین ناظم کی یاد میں ایک خصوصی نشست (کل)پیرکو دن گیارہ بجے یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں منعقد ہوگی ۔
(جاری ہے)
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی تقریب کی صدارت کریں گے جبکہ بشیر حسین ناظم کی شخصیت اور نعت گوئی کے حوالے سے ان کی خدمات پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے سابق ریکٹر پروفیسر فتح محمد ملک اور نامور شاعر اور ادیب پروفیسر احسان اکبر روشنی ڈالیں گے۔
اس تقریب کا انتظام و انصرام یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکشن کے ڈاکٹر ثاقب ریاض کررہے ہیں۔بشیر حسین ناظم کو بہترین نعت خوان قرار دیتے ہوئے " پرائڈ آف پر فارمنس "ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے روزنامہ نوائے وقت کے لئے بھی کئی دہائیوں تک کام کیا۔ وہ عربی اور فارسی دونوں زبانوں پر دسترس رکھتے تھے اور ان کی نعت خوانی کا انداز بے مثال تھا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.