پشاور،حلیم جان قتل کیس ، پولیس جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اٹھانا بھول گئی
دکان کی صفائی کے دوران دو گولیوں کے خول ملے ، مقتول کے اہلخانہ نے تاحال پولیس سے رابطہ نہیں کیا
پیر 15 فروری 2016 11:14
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء ) پشاور میں چند دن قبل قتل ہونیوالے تاجر رہنما حلیم جان کے قتل کی تحقیقات کرنے والی پولیس کی غفلت ، جائے وقوعہ پر پڑے گولیوں کے خول اٹھانا ہی بھول گئے ، دکان سے صفائی کے دوران گولیوں کے خول مل گئے۔ پشاور کے مصروف ترین بازار قصہ خوانی میں نو فروری کو دن دیہاڑے تاجر رہنما حاجی حلیم جان کے قتل کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے لیکن شاید مکمل توجہ نہیں دی گئی جبھی فائر کی گئی دو گولیوں کے خول وہیں پڑے رہے۔ گذشتہ روز حاجی حلیم جان کی دکان کی صفائی کے دوران خول ملے جو ان کے بیٹے کے حوالے کیے گئے۔ قصہ خوانی کے بیک سائڈ سے داخل ہونیوالے قاتل کی گولیوں کے نشانات ابھی تک دکان پر موجود ہیں۔(جاری ہے)
تاجر رہنما کی قتل کی ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید جنگی خان کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں تاہم ابھی تک مقتول کے خاندان کے کسی فرد نے تھانے سے رابطہ نہیں کیا۔
انوسٹی گیشن آفیسر چھٹی کے باعث تھانے میں موجود نہیں تھے جبکہ دوسری طرف تاجر تنظیمیں تحقیقاتی آفیسروں کی کام سے بھی مطمئن نہیں۔ حاجی حلیم جان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی تیار کر لی گئی جس کے مطابق ٹارگٹ کلر نے 4 گولیاں فائر کیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.