مہوش حیات کی ڈھائی برس بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
فلم اور ڈرامہ میں بہت فرق ہے فلم کے 50 اور ڈرامہ کے 700 سین عکسبند کروانے پڑتے ہیں، مہوش حیات
پیر 15 فروری 2016 11:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) معروف اداکارہ مہوش حیات ڈھائی سال کے وقفہ کے بعد چھوٹے پردے پر ڈرامہ سیریل ”دل لگی“ کے ساتھ واپسی کو تیار ہیں۔اس حوالے سے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ڈرامہ کبھی بھی میرے لیے کوئی نیا میڈیم نہیں رہا بلکہ یہ وہ میڈیم ہے جس سے میں نے اپنے کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کیا تھا، ڈرامہ میری رگ رگ میں بسا ہے، ڈرامہ کی وجہ سے ہی میں اس مقام پر ہوں جہاں مجھے لاکھوں شائقین جانتے اور پسند کرتے ہیں۔
ڈرامہ میں دوبار کام کرکے بے حد لطف آیا ایسا لگا گویا گھر واپسی ہوگئی ہو حالانکہ فلم اور ڈارمہ میں بہت فرق ہے کیونکہ فلم کے پچاس سین اور ڈرامہ کے سات سو سین عکسبند کروانے ہوتے ہیں، ڈرامہ میں دگنی تگنی محنت لگتی ہے۔(جاری ہے)
میرے لیے اعزاز ہے کہ میں دل لگی ڈرامہ کا حصہ بنی ہوں کیونکہ اس کی کاسٹ، کہانی، ہدایت کار و پروڈیوسر سب باکمال ہیں۔ڈراموں میں واپسی کے متعلق انکا کہنا تھا کہ لوگ مجھے ڈراموں میں دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ ڈرامہ خاص طور پر اپنے پرستاروں کے لاتعداد پیغاموں کے بعد کررہی ہوں کیونکہ مجھے اس مقام پر لانے میں ان کا بھی اہم کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے انیس سال کی عمر میں ڈراموں میں کام کرنا شروع کردیا تھا تب سے آج تک میری پوری کوشش رہی کہ ہر کردار میں مختلف نظر آؤں شاید یہی وجہ ہے کہ میرے پرستار مجھ سے بور نہیں ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلموں اور ڈراموں میں کافی کچھ حاصل کیا ہے میری خواہش ہے کہ موسیقی میں بھی کوئی مضبوط اور مستحکم مقام حاصل کرسکوں، جو شاید اس سال کے اختتام پورا ہوجایا۔ فی الوقت نامعلوم افراد کے ہدایت کار و پروڈیوسر کے ساتھ ”ایکٹر ان لاء “ میں کام کررہی ہوں اس میں میرا کردار سب کے لیے سرپرائز ہوگا کیونکہ پاکستان میں ابھی تک کسی اداکارہ نے ایسا کردار نہیں نبھایا ہے۔ مہوش حیات اس سے قبل لاتعداد ٹی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ فلم”نامعلوم افراد“ اور ”جوانی پھر نہیں آنی“ میں بھی اداکاری کرچکی ہیں اور دونوں ہی فلمیں پاکستانی فلم صنعت کے احیا ء میں اعلی مقام رکھتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.