وفاقی حکومت نے یقین د ہانی کرائی کہ مغربی روٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے ،اس کیلئے فنڈز موجود ہیں ، منصوبے کو 2018 تک مکمل کیا جائے گا، وفاقی حکومت نے اقتصادی زونزکے قیام بارے ہمارے خدشات دور کئے صوبائی حکومت جلد تحریری طور پران زونز بارے اپنی سفارشات مرکز کو بھیجے گی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی سی پیک بارے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو
پیر 15 فروری 2016 22:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے یقین دلایا ہے کہ مغربی روٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے اس کیلئے فنڈز موجود ہیں اور اسکو 2018 تک مکمل کیا جائے گا۔ وہ پیر کو یہاں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے ساتھ مذکورہ منصوبے کے بارے میں ایک اجلاس میں شرکت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ۔
اجلاس میں سینئر وزراء عنایت اﷲ خان، سکندر حیات شیر پاؤ اور صوبائی وزیر محمد عاطف خان کے علاوہ قائد حزب اختلاف مولانا لطف الرحمن اور چیف سیکرٹری نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران صوبائی قیادت نے وفاقی وزیر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قائم ہونے والے مغربی روٹ اور اکنامک زونز کے بارے میں صوبائی خدشات سے آگاہ کیا اور وفاقی حکومت سے واضح لائحہ عمل کے اظہار کا مطالبہ کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.