ترکی شامی کرد لڑاکوں کوعزاز کے قصبے پر قبضے کی اجازت نہیں دے گا:ترک وزیراعظم
میاں محمد ندیم منگل 16 فروری 2016 09:56
انقرہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16فروری۔2016ء) ترک وزیر اعظم احمد داﺅداوگلو نے کہا ہے کہ ا ن کا ملک شامی کرد لڑاکوں کوعزاز کے قصبے پر قبضے کی اجازت نہیں دے گا، جو علاقہ ا س کی سرحد سے چند ہی کلومیٹر دور واقع ہے۔ترکی نے حالیہ دِنوں امریکہ کے حامی کرد پیپلزپراٹیکشن یونٹ فائٹرز (وائی پی جی)پر کئی باربھاری دہانےسے گولہ باری کی ہے، جب کہ داﺅداوگلو نے متنبہ کیا کہ اگر کرد قریبی ہوائی اڈے کوخالی نہیں کرتے تو ترک افواج اسے ناقابل استعمال بنا دیں گے۔
روس گذشتہ ستمبرسے شامی فوجوں کی پیش بندی کرتے ہوئے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے نے ترکی کی کارروائی کوجارحانہ اقدام قرار دیا۔شام نے ترکی پر الزام لگایا ہے کہ ا س نے ہفتے کو صوبہ حلب کی جانب بَری فوجیں روانہ کی ہیں۔(جاری ہے)
ترکی کے وزیر دفاع نے اِن الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو سرحد پار تعینات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔شام کے جاری تنازعے میں حلب کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، جہاں ترکی امریکی اتحاد کی حمایت یافتہ کرد جنگجوﺅں کو ہدف بنا رہا ہے، جب کہ کرد روس کی پشت پناہی والی شامی افواج کے خلاف لڑ رہے ہیں جولڑائی کئی مخالف گروہوں کا قبضہ چھڑانے کے لیے جاری ہے۔
یہ جنگ ایسے وقت ہو رہی ہے جب عالمی طاقتین اسی ہفتے سے مخاصمانہ کارروائیوں کوعارضی طور پر رکوانے کے سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے کوشان ہیں۔یورپی یونین کی بیرون ملک پالیسی سربراہ، فرڈریکا مغیرنی نے پیر کے روز کہا ہے کہ شام کی موجودہ صورت حال اس سمجھوتے سے مطابقت نہیں کھاتی جس کے تحت تشدد کو روکنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.