سی پی ڈی آئی نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی کو بہتر بنانے اور شفافیت کیلئے ترامیم کا مسودہ پیش کر دیا
اراکین کی حاضری کا کورم 25%سے بڑھا کر 50%تک کیا جائے ،حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگائے جائیں
منگل 16 فروری 2016 20:49
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) سینٹر فار پیِس اینڈ ڈویلپمنٹ انشیئیٹوز (سی پی ڈی آئی )نے پنجاب اسمبلی کے قوانین میں ترامیم کا مطالبہ کر دیا ،پنجاب اسمبلی کی کارروائی کو بہتر بنانے اور شفافیت کے لئے سی پی ڈی آئی کی جانب سے ترامیم کا مسودہ پیش کیا گیاجس میں مطالبہ کیا گیا کہ اراکین کی حاضری کا کورم 25%سے بڑھا کر 50%تک کیا جائے ۔
سینٹر فار پیِس اینڈ ڈویلپمنٹ انشیئیٹوز (سی پی ڈی آئی ) کے پروگرام مینیجر سید کو ثر عباس نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی کے قوانین میں ترامیم سے متعلق پریس کانفرنس کی جس میں کہاگیا کہ اسمبلی میں ممبران کی حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم لگائے جائیں۔اسمبلی کے اجلاس کا دورانیہ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک کیا جائے۔(جاری ہے)
وزیر اعلی کی حاضری اسمبلی میں یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ،وزیر اعلیٰ اراکین اسمبلی کے سوالات کے جوابات دینے کیلئے باقائدگی سے اسمبلی میں حاضر ہو ں، بجٹ کو بحث کیلئے منظوری سے دودن قبل کی بجائے کم ازکم 2ماہ قبل اسمبلی میں پیش کیا جائے ۔
پارلیمانی کمیٹیوں کو با اختیار بنایا جائے ۔پرائیویٹ ممبر ڈے پر حکومتی اراکین کے بجائے پہلے اپوزیشن کو موقع دیا جائے،ممبران کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات پندرہ روز کے اندر دئیے جائیں، پنجاب اسمبلی کا سالانہ کیلنڈر دیا جائے تا کہ سال بھر کے شیڈول کے مطابق ممبران اسمبلی کارروائی میں حصہ لے سکیں،اہم نوعیت کے عوامی مسائل کے لئے خصوصی وقت مختص کیا جائے، پنجاب اسمبلی بغیر کسی سیاسی مقصد سے اسمبلی کی کارروائی کو بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کرے۔۔کو ثر عباس نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سمیت دیگر اسمبلیاں قابلیت ، احتساب اور شفافیت میں دیگر ممالک سے بہت پیچھے ہیں ۔ دنیا بھر میں اراکین اسمبلی کسی بھی قومی مسئلے کا دودن میں تسلی بخش جواب دینے کے پابند ہیں جبکہ یہاں دو دو سال تک اہم معاملات پر کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوتی ۔ اس لیے پنجاب اسمبلی کے موجودہ قوانین میں ترامیم کرنا اشد ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.