کارکن کرپشن کے خلاف ایک بڑی جدوجہد کے لیے تیار ہو جائیں،ملک میں حکو مت اورمختلف ادروں کی سطح پر روزانہ دس سے بارہ ارب روپے کی کر پشن ہو رہی ہے
نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم کی وفود سے گفتگو
منگل 16 فروری 2016 22:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ،پاکستان میں حکو مت اورمختلف ادروں کی سطح پر روزانہ دس سے بارہ ارب روپے کی کر پشن ہو رہی ہے جبکہ بیرون ملک بنکوں میں لو ٹا گیاتقریباپانچ سو ارب ڈالرز مو جو دہیں ۔
جماعت اسلامی اس لو ٹ مار اور کر پشن کے خلاف مار چ سے ملک گیر تحریک کا آغاز کر رہی ہے ،کارکن کرپشن کے خلاف ایک بڑی جدوجہد کے لیے تیار ہو جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پبلک سیکرٹر یٹ میں ملاقات کے لیے آنے والے وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا عوام کرپشن کا خاتمہ اور اجتماعی عدل کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ حکمرانوں نے لو ٹ مار کے مال کو قانونی تحفظ دینے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا اجرا کر دیا ہے یہ ایمنسٹی اسکیم صرف اقتدار میں بیٹھے ہوئے جاگیرداروں ، سرمایہ داروں او ر وڈیروں کی کرپشن کو تحفظ دینے کے لیے لائی گئی ہے ،اس سے ملک اور قوم کو کو ئی فا ئدہ نہیں ہو گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.