اورنج ٹرین کی مخالفت کرنے والے کل ضرورمانیں گے ‘ حمزہ شہباز شریف
سرکاری فنڈزکسی کوخوردبردکرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،قوم کے ایک ایک پیسے کاتحفظ کرینگے
منگل 16 فروری 2016 22:45
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین کی مخالفت کرنیوالے ایک دن تسلیم کریں گے کہ یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کاضامن ہے،اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی تاریخ میں گیم چینجرثابت ہوگا،جمہوریت ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرتی ہے جبکہ آمریت اس ترقی کوروکتی ہے،سرکاری فنڈزکسی کوخوردبردکرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،قوم کے ایک ایک پیسے کاتحفظ کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکٹرانک میڈیارپورٹرزویلفیئرایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔ حمزہ شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی مسلم لیگ (ن)کامشن ہے،ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بھی اسی مشن کی تائیدہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جولوگ میٹروبس منصوبے کی مخالفت اوراس پرتنقیدکرتے تھے وہ آج اس کی افادیت کومان گئے ہیں۔ آج اورنج ٹرین کی مخالفت کرنے والے کل ضرورمانیں گے کہ یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے ناگزیرہے۔
حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی تقدیر بدل دے گا،لاہور،کراچی موٹرویزمکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی کانیادورشروع ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری فنڈزخوردبردکرنے کی کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی۔مسلم لیگ (ن) حکومت قوم کے ایک ایک پیسہ کاتحفظ کریگی جنہوں نے قومی خزانے کولوٹاہے ان سے ایک ایک پائی وصول کی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.