برطانوی پولیس نے الطاف حسین کو پاسپورٹ واپس کر دیا ہے، پاسپورٹ ملنے اور پر عائد سفری پابندیوں کے خاتمے پر دنیا بھر میں متحدہ کے کارکنوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی ہے، نائن زیر ومیں جشن منایا گیا، ترجمان ایم کیوایم
منگل 16 فروری 2016 23:52
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16فروری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے قائد قائد الطاف حسین کو برطانوی پولیس کی جانب سے پاسپورٹ واپس کر دیا گیا واضح رہے کہ لندن میں جاری منی لانڈرنگ کیس کے الزامات کی تفتیش کے سلسلے میں ان کا پاسپورٹ پولیس نے جمع کر لیا تھا تاہم دو فروری کو الطاف حسین پر پولیس ضمانت کی پابندیاں ختم کئے جانے کے بعد منگل کو میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے لطاف حسین کا پاسپورٹ واپس کر دیا گیا ہے اور ان پر عائد سفری پابندیوں کو بھی ختم کردیا گیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق قائد تحریک الطاف حسین کو انکا پاسپورٹ ملنے اور ان پر عائد سفری پابندیوں کے خاتمے کی خبر سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں موجود ایم کیوایم کے کارکنوں،ہمدروں اور الطاف حسین کے تمام عقید ت مندوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی ہے اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکڑیٹریٹ لندن اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا اور انہوں نے اس خبر پر اپنی خوشی اور مسرت کااظہار کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ بندی کا مطالبہ: پرامن مظاہرین پر جبر انسانی حقوق کی خلاف ورزی، ماہرین
-
رفح میں بڑھتی اسرائیلی فوجی سرگرمیوں پر گوتیرش کو تشویش
-
خواجہ آصف کو میرے دادا کے بھائی کی سفارش پر بینک میں نوکری ملی تھی
-
اندرون ملک مہاجرت پر مجبور لوگوں کی تعداد ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ
-
سیکورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
پنجاب حکومت ہتک عزت بل“جبکہ وفاقی حکومت ”پیکا ترمیمی ایکٹ“ آزادیوں کے خلاف قراردیتے ہوئے مستردکردیا
-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
-
لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری ‘سیکرٹری زاہد عابد اور گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت کا”ہتک عزت بل“مسترد کردیا
-
ہمارے معززجج کے خلاف سوشل میڈیا پرکمپئین چلایا گیا، سیٹنگ جج کے وہ معلومات پبلک کئے گئے جو کوئی عام بندہ نہیں نکال سکتا،
-
کےالیکٹرک نے پھر بجلی فی یونٹ 18.86روپے بڑھانے کی سفارش کردی ہے
-
ایک مخصوص طبقے کو مکمل طورپرکلین چیٹ دینے کیلئے عالمی طاقتوں کی مدد سے ایک فرمائشی پروگرام ترتیب دے دیاگیاہے، سینیٹرفیصل واڈا کا انکشاف
-
اس معاملے کا پہلا پہلو یہ ہے کہ خط کے مندرجات میں جج صاحب نے خود فرمایا ہے کہ موصول ہونے والا پیغام کسی بھی طرح سے انصاف کے حصول میں مداخلت نہیں تھی،اٹارنی جنرل آف پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.