راک بینڈ ”ایگل آف ڈیتھ میٹل “کی دہشتگرد حملوں کے بعد پیرس میں پہلی پرفارمنس
بدھ 17 فروری 2016 12:23
لاس اینجلس۔ 17 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) ہالی وڈ راک بینڈ ایگل آف ڈیتھ میٹل نے فرانس میں ہونے والے حملوں کے بعد پہلی بار پیرس میں پرفارم کیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا یہ راک بینڈ گذشتہ سال 13 نومبر کو پیرس کے بٹاکلان تھیئٹر میں پرفارم کر رہا تھا کہ جب چار شدت پسندوں نے وہاں حملہ کر دیا۔
شدت پسندوں کے اس حملے کے نتیجے میں وہاں 89 افراد ہلاک ہوگئے تھے، ان حملوں کے بعد سے بٹاکلان تھیئٹر بند ہے۔ ایگل آف ڈیتھ میٹل بینڈ نے اولمپیا تھیئٹر میں پرفارم کیا ہے۔(جاری ہے)
اس سے قبل بینڈ کے نمایاں رکن جیسی ہیوز نے کہا کہ ان کے بینڈ کو یہاں بہت سراہا گیا ہے۔انھوں نے کہ یہاں ہمیں بہت پسند کیا گیا ہے اور بہت پیار دیا گیا ہے یہ زبردست ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ایسا کچھ بھی دوبارہ ہوتا دیکھوں، میں چاہتا ہوں کے ہر کسی کے پاس زندہ رہنے کا بہترین موقع ہونا چاہیے، میں نے لوگوں کو مرتا دیکھا جو شاید زندہ رہ سکتے تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں پیرس میں ہونے والے شدت پسندوں کے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد ’یو 2 ‘ سمیت کئی راک بینڈز نے سوگ میں اپنی پرفارمنسز منسوخ کر دی تھیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.