راجکمار ہیرانی سنجے دت سے تفصیلی ملاقات کریں گے

بدھ 17 فروری 2016 12:23

راجکمار ہیرانی سنجے دت سے تفصیلی ملاقات کریں گے

ممبئی ۔ 17 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) بالی وڈ فلمساز راجکمار ہیرانی اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم بارے میں ان سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 53 سالہ فلمساز نے پنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے سکرپٹ پر کام اختتامی مراحل میں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب اداکار پیرول پر جیل سے باہر آئیں گے تو وہ فلم کے اہم حصے پر ان کے ساتھ تفصلی بات چیت رواں ماہ کے آخر یا مارچ کے شروع میں ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے سنجے کی زندگی کو بہت دلچسپ اور مسحور کن پایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکرپٹ کے حوالے سے یہ فلم تیاری کے لئے کم وقت لے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد ہی یہ فلم تیار کر لیں گے۔