کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری سے متعلق حکم امتناع جاری
کیس کی سماعت 3مارچ تک ملتوی ، عدالت اس معاملے کو تفصیل سے سننا چاہتی ہے،جسٹس گلزار احمد کے ریمارکس
بدھ 17 فروری 2016 12:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری سے متعلق حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3مارچ تک ملتوی کر دی، جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اس معاملے کو تفصیل سے سننا چاہتی ہے۔ بدھ کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے خفیہ رائے شماری کے خلاف سندھ حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔
اس موقع پر جسٹس گلزار احمد نے سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے سوال کیا کہ اگر میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے خفیہ رائے شماری ہوتی ہے تو اس پر آپ کے کیا تحفظات ہیں؟ جس پر سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے معاملے پر سندھ حکومت کی کوئی بددیانتی نہیں جس پر بنچ کے رکن جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کو شفاف انداز میں قانون کے مطابق کام کرنے دیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.