عمران خان پچیس فروری کو کوٹلی آزاد کشمیر سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرینگے
بدھ 17 فروری 2016 14:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پچیس فروری کو کوٹلی آزاد کشمیر سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرینگے ان کے ہمراہ جہانگیر ترین ، نعیم الحق ، فیصل جاوید اور دیگر بھی کوٹلی جائینگے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی طرف سے کوٹلی میں ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کی مہم کا آغاز کرے گی اور اس جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف خطاب کرینگے ۔
واضح رہے کہ رکن اسمبلی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان تحریک انصاف کے حوالے سے ہوم ورک مکمل کرچکے ہیں ذرائع کے مطابق عمران خان کے جلسہ عام میں کوٹلی سمت دیگر اضلاع کی اہم شخصیات بھی پاکستان تحریک انصاف میں جانے کا اعلان کرینگے دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ناراض ارکان و ر ہنماؤں سے رابطے کرتے ہوئے انہیں اپنے حلقوں میں بھاری فنڈز دینے کا بھی لالچ دیدیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.