حکومت نے نیب کے ہاتھ باندھنے کے لئے نئے قانون میں اعلی سطح کا نگران بورڈ بنانے کی تجویز پر غور شروع کردیا ‘نجی ٹی وی
بدھ 17 فروری 2016 14:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت نے نیب کے ہاتھ باندھنے کے لئے نئے قانون میں اعلی سطح کا نگران بورڈ بنانے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے نیب کے ہاتھ باندھنے کے لئے نئے قانون میں ایسا نگران بورڈ بنانے کی تجویز پر غور شروع کردیا جو نیب کی کارروائیوں کی نگرانی کریگا جب کہ سینئر بیورو کریٹس اور ارکان پارلیمنٹ کے خلاف شکایات آنے کی صورت میں پہلے بورڈ کے سامنے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے یعنی کسی بھی رکن پارلیمنٹ یا سینئر افسر کے خلاف کارروائی سے قبل نیب کو اس حوالے سے نگراں بورڈ کو آگاہ کرنا ہوگا۔
دوسری جانب نیب قوانین میں تبدیلیاں کرنے کے لئے کام شروع کردیا گیا اور اس حوالے سے نیب قوانین میں تبدیلیاں لاء ریویو کمیٹی میں بھی زیرغور آئیں جس کی سربراہی وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کی۔ اس موقع پر تجویز پیش کی گئی کہ انوسٹی گیشن اور پراسیکیوشن کو الگ کیا جائے اور کیس پراسیکیوشن میں لے جانے کا فیصلہ کرنے والی الگ باڈی بنائی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.