وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ ڈھائی سالوں میں 65 غیر ملکی دورے کئے، 63 کروڑ 82 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے
وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں سے متعلق جمع کرائی گئی تفصیلی رپورٹ کے اعداد وشمار
بدھ 17 فروری 2016 20:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے اب تک 65 غیر ملکی دورے کئے جس میں 63 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ مئی 2013 میں ہونے والے انتخابات کے بعد سے اب تک وزیراعظم 65 غیر ملکی دورے کر چکے ہیں جس پر63 کروڑ 82 لاکھ اور 76 ہزار روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ وزیراعظم نے سب سے زیادہ لندن کے 15 رورے کئے جب کہ سعودی عرب کے 5 اور امریکا کے 3 دورے کئے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کے ہمراہ 631 افراد نے غیر ملکی دورے کئے اور کسی بھی دورے میں 18 سے زیادہ افراد وزیراعظم کے ہمراہ نہیں گئے جب کہ برطانیہ کے زیادہ تر دورے ٹرانزٹ تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.