پاکستان کی حقیقی ترقی کے ثمرات نوجوانوں طلبا وطالبات کے سنہرے مستقبل سے وابستہ ہیں‘ عرفان دولتانہ
جمعرات 18 فروری 2016 14:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء ) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ پاکستان میں ایک روشن مینار کی طرح طلبا وطالبات کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں آگے بڑھنے کی خدمت سے سرشار طالبعلموں کو ایک امیدافزاء اور روشن مستقبل کی نوید ے رہا ہے، یہ ادارہ نا صرف طلبا وطالبات کو سکالر شپ سے نواز رہا ہے اصل مقصد پاکستان میں مستقبل کے لیڈرز کی نشوونما بھی کررہا ہے اور پنجاب ایجوکیشن انڈڈومنٹ فنڈ سے کم مراعات یافتہ طلبہ کی ترقی کے یکساں مواقع دستیاب ہورہے ہیں تاکہ یہ طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد معاشرہ میں اہم اور قابل قدر مقام حاصل کر سکیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوموں کی نمایاں ترقی اور ان کی تاریخ علم کی روشنی سے جنم لیتی ہیں اور انہیں معاشی وصنعتی طور پر ایک نمایاں مقام پر لے جاتی ہے۔(جاری ہے)
تعلیم ہی ایک خوشحال مستقبل اور ترقی یافتہ معاشرے کی ضامن ہے جس سے قوموں کے بیچ ایک نمایاں مقام حاصل ہوتا ہے اور دنیا کے وسائل پر اپنی ترقی کے ذریعے حاکمیت کی جاتی ہے۔عوام کو اچھی تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق2008 میں پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ( پیف) کے قیام کے تصور نے ذہین اور کم وسائل طلبا وطالبات کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی تعلیمی ضروریات پوری کرنا صرف ایک خواب تھا جسے وزیراعلی نے حقیقت کا رنگ دے کر ہزاروں ذہین اور محنتی طلبا وطالبات کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔
پاکستان کی حقیقی ترقی کے ثمرات نوجوانوں طلبا وطالبات کے سنہرے مستقبل سے وابستہ ہیں۔ نوجوان پڑھیں گے،آگے بڑھیں گے اور پاکستان کا آنے والاکل آج سے بہتر اور خوشحال ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.