وفاقی وزیر انوشہ رحمن کی قریبی عزیز کی میرٹ کے برعکس وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعیناتی کیخلاف درخواست پر مزید دلائل طلب
جمعرات 18 فروری 2016 17:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی قریبی عزیز امینہ سہیل کی میرٹ کے برعکس وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں قانونی مشیر تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر مزید دلائل طلب کر لئے ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار نوشاب اے خان نے موقف اپنایا کہ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اپنی رشتہ دار خاتون کو میرٹ کے برعکس اپنی ہی وزارت میں قانونی مشیر کا عہدہ دے رکھا ہے۔
قوانین کے تحت گریڈ اکیس کے افسر کو ہی وزارت انفرمیشن ٹیکنالوجی میں قانونی مشیرکے عہدے پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔ خاتون قانونی مشیر کو قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے تعینات کئے جانا عدالتی فیصلوں اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کو مزید دلائل کے لئے طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.