پنجاب یونیورسٹی میں دہشت گرد حملے کی صورت میں اقدامات کے لئے عملی مشقوں کا انعقاد
جمعرات 18 فروری 2016 19:12
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی ہال کونسل، پنجاب پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام دہشت گردی کے کسی بھی واقعہ یا ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لئے اعلیٰ سطح پر عملی مشقیں اور تفصیلی پریزینٹیشن کا الرازی ہال اور الرازی ہال کے باہر چوک میں انعقاد کیا گیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر چئیرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، ڈی ایس پی مسلم ٹاوٗن عبداﷲ جان، نذیر احمد اعوان کی سربراہی میں بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم، تمام ہاسٹلز کے وارڈنز ، سپرنٹنڈنٹس، طلباء وطالبات اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سکیورٹی سے متعلق مختلف پہلووٗں سے آگاہی کے لئے سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے نذیر احمد کھرل نے سے مختلف قسم کے دھماکہ خیز مواد ، اس کے اثرات اور بچاوٗ کی تدابیر سے متعلق شرکاء کو تفصیلی آگاہی دی۔ بعد ازاں ہنگامی حالات سے بچنے کے لئے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.