الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی ،پریس کلب پرایم کیو ایم کی 4روزہ بھوک ہڑتال کا آغاز
آزادی رائے پر پابندی آرٹیکل 19کی خلاف ورزی ہے۔ عدلیہ کا کام انصاف فراہم کرنا ہے،ڈاکٹرفاروق ستار کا خطاب
جمعہ 19 فروری 2016 18:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)نے اپنے قائدالطاف حسین کی تقاریرپرلاہورہائی کورٹ کی جانب سے پابندی کے خلاف جمعہ کوکراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگاکر4روزہ بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کراچی پریس کلب کے سامنے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے میڈیا پربیانات نشرکرنے پرلاہورہائی کورٹ کی جانب سے عائدکی گئی پابندی کے خلاف 4روزہ بھوک ہڑتال کے سلسے میں پہلے روزایم کیوایم کے مرکزی رہنماڈاکٹر فاروق ستار،سنیٹر نسرین جلیل، سابق صوبائی وزیرڈاکٹر صغیراحمد، زرین مجید، کیف الوری سمیت ایم کیو ایم کے مرکزی قائدین اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کی سربراہی میں بھوک ہڑتال کی گئی۔
بھوک ہڑتال میں ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران اورکارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی ۔(جاری ہے)
کارکنان نے پارٹی پرچم،الطاف حسین کی تصاویر اور مختلف کتبے اٹھارکھے تھے ،جن پر الطاف حسین کی تقاریراور تصاویرپرعائد پابندی ختم کرنے کامطالبہ درج کیا گیا تھا۔پارٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستارنے ہڑتالی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی رائے پر پابندی آرٹیکل 19کی خلاف ورزی ہے۔
عدلیہ کا کام انصاف فراہم کرنا ہے، جبکہ انصاف کے لیے عدلیہ سے رجوع کیا جاتا ہے، تاہم یہاں عدلیہ کی جانب سے ہی پابندی عائد کی گئی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ ایم کیو ایم کے اعلامیئے کے مطابق پارٹی قائد کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال 22 فروری تک جاری رہے گی اور کارکنان صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک علامتی بھوک ہڑتال کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.