کوئٹہ، سکینڈ ائیر کی طالبہ کے اہل خانہ اور ساتھیوں کا صوبائی حکومت اور پولیس کے رویئے کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ

بھوک ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

جمعہ 19 فروری 2016 22:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) مسلم باغ گرلز کالج کے سکینڈ ائیر کی طالبہ اہل خانہ اور ان کے کالج کے ساتھیوں نے صوبائی حکومت اور پولیس کے رویئے کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھوک ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی تفصیلات کے مطابق مسلم باغ گرلز کالج کے سکینڈ ایئر کی طالبہ ثاقبہ کاکڑ کے اہل خانہ اور ان کے کالج کے ساتھیوں نے پرنسپل اور کلرک کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے اور صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم کی بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کرنے کے خلاف جمعہ کو احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہم احتجاج کر نے پر مجبور ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی تاہم اہل خانہ کی جانب سے بھوک ہڑتال کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :