حکومت کو نیب کی پنجاب میں کارروائیوں پرسیخ پا ہونے کی ضرورت نہیں ‘بدعنوان شخص کہیں بھی ہوکارروائی ہونی چاہیے ‘ خورشید شاہ
ہفتہ 20 فروری 2016 13:46
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ حکومت کو نیب کی پنجاب میں کارروائیوں پرسیخ پا ہونے کی ضرورت نہیں ‘بدعنوان شخص کہیں بھی ہوکارروائی ہونی چاہیے ‘ تمام ادارے پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں ‘ پٹھان کوٹ حملے کے معاملات کا علم نہیں ‘ معاملے پر پارلیمنٹ کو بریف کیا جائے ‘ ایل این جی کی در آمد کے مخالف نہیں ‘ملک میں لانے کے طریقہ کار کے خلاف ہیں ‘ کمپنیز نے ادویات میں اضافے کے بعد سٹے لے لیا ہے ‘حکومت کو بھی عدالت میں جاناچاہیے۔
ہفتہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے، تمام ادارے پارلیمنٹ کوجواب دہ ہیں، پٹھان کوٹ حملے کے معاملات کاعلم نہیں، پٹھان کوٹ کے معاملے پرپارلیمنٹ کو بریف کیاجائے، خورشید شاہ نے کہا کہ قانون ملک کے ہوتے ہیں کسی سیاسی جماعتوں کیلئے نہیں لیکن کسی بھی معاملے پر اقتدار اور اپوزیشن میں ہمارا موقف الگ الگ ہوجاتا ہے، ہم نے 2008 میں اقتدار میں آنے کے بعد نیب کو ختم اور احتساب کمیشن بنانے کی بات کی تھی ‘ 2008 میں نیب کیلئے بجٹ میں رقم نہیں رکھی تھی، نیب کا طریقہ کار ٹھیک کیا جائے، کسی ملزم کو2 سال بعد بے گناہ قرار دیدینا ٹھیک نہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.