نیب کو مسلم لیگ(ن)کھلے عام دھمکیاں دے رہی ہے،نیب کے پر کاٹے گئے تو سخت مخالفت کریینگے،اگرنیب اور ایف بی آر کو ٹھیک کر لیں تو قرضے لینے کی ضرورت نہیں رہے گی،حامد خان کو صوبائی حکومت سے نہیں احتساب کمیشن سے مسئلہ تھا جس کی بنا پر انہوں نے استعفی دیا ، احتساب کمیشن کے قوانین میں ترمیم پر نظر ثانی کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی جس کی سر براہی میں خود کروں گا، کرپشن کے خاتمے کے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ، پاکستان تحریک انصاف چئیرمین عمران خان کی پریس کانفرنس
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 فروری 2016 16:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے ڈی جی نیب لیفٹننٹ جنرل (ر) حامد خان کے استعفے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حامد خان کو حکومت سے کوئی شکوہ نہیں تھا ۔حامد خان کا مسئلہ احتساب کمیشن سے تھا ،ان کو کمشنر نیب سے شکایت تھی ، انہوں نے استعفے میں کہیں نہیں لکھا کہ انہیں حکومت سے شکایت تھی ۔
ڈی جی کو پاورز کا ایشو تھا ، سابق ڈی جی کا کہنا تھا کہ بینکنگ کرپشن یونٹ احتساب کمیشن کا حصہ بنے ۔ عمران خان نے حامد خان کو پیشکش کی کہ اگر انہیں حکومت سے کوئی مسئلہ تھا تو وہ بلا جھجھک میرے پاس آ سکتے ہیں۔ آج بنی گالہ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، صوبائی وزیر شاہ فرمان اور عاطف خان کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ احتساب کمیشن کے قوانین میں ترمیم پر نظر ثانی کریں گے، جس کے لیے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی ، عمران خان نے بتایا کہ قانون میں ترمیم پر نظر ثانی کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کی سربراہی میں خود کروں گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.