پوری قوم فائیو سٹار ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی کی حامی ہے،احتساب کا عمل روکا گیا تو کوئی المیہ ہو سکتا ہے ‘ صاحبزادہ حامد رضا ء
نیب اختیارات سلب ہوئے تو قوم خاموش نہیں رہے گی،شہباز شریف کے لوٹی دولت پیٹ پھاڑ کر نکالنے کے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے
ہفتہ 20 فروری 2016 19:13
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل روکا گیا تو کو ئی المیہ رونما ہوسکتا ہے،نیب کے اختیارات سلب ہوئے تو قوم خاموش نہیں رہے گی، پوری قوم فائیو سٹار ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی کی حامی ہے،وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی لوٹی دولت پیٹ پھاڑ کر نکالنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں،وزیر اعظم قومی اسمبلی میں شرکت کم اور غیر ملکی دورے زیادہ کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فلاح پارٹی کے زیر اہتمام ریواز گارڈن میں احتساب سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سیاستدان اور حکمران بے لاگ اور بے باک احتساب نہیں چاہتے۔نیب کو کنٹرو ل کرنے کیلئے خصوصی کمیشن بنانے کی تجویز نیب کو غیر مؤثر بنانے کی سازش ہے۔(جاری ہے)
قیام پاکستان سے ابتک حقیقی احتساب کبھی نہیں ہوا۔
احتساب کے نام پر ڈرامہ بازی ہر دور میں چلا ئی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمران ہمیشہ ایک دوسرے کو تحفظ دیتے رہے ہیں۔ جب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا اس وقت تک منصفانہ احتساب نہیں ہوسکتا۔ نواز شریف چاہتے ہیں کہ نیب اشرافیہ کو نہ چھیڑے۔پاکستانی عوام کا احتساب اور عدل سے یقین اٹھ چکا ہے۔دیکھنا ہو گاکہ نیب پنجاب کی 28اہم شخصیات کو کب گرفتار کرے گا۔ رانا مشہود کا سیکنڈل عرصے سے منظر عام پر ہے لیکن اس کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا۔ قومی دولت لوٹنے والے معصوم نہیں مجرم ہیں۔ سیمینار سے رائے صلاح الدین کھرل ایڈووکیٹ، بدر ظہورچشتی ، امانت علی زیب اور حافظ زاہد رازی نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.