پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے قائداعظم کے افکار پر عمل اور انکے تصورات کے مطابق پاکستان کی تعمیر کرنا ہو گی،خواتین رہنماء
قائداعظم کا پاکستان تبھی بنے گا جب ہم ارض پاک کی خدمت کیلئے دن رات ایک کر دیں گے مریم جناح کی برسی کے موقع پر خصوصی نشست میں اظہار خیال
ہفتہ 20 فروری 2016 20:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے قائداعظم محمد علی جناح کے افکار پر عمل کرنا ہوگا اور ان کے تصورات کے مطابق پاکستان کی تعمیر کرنا ہو گی۔ قائداعظم کا پاکستان تبھی بنے گا جب ہم ارض پاک کی خدمت کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام قائداعظم کی اہلیہ محترمہ مریم جناح کی برسی کے موقع پر منعقدہ خصوصی نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
نشست کا انعقاد تحریک پاکستان ورکرز ٹر سٹ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ صدارت محترمہ ثریا کے ایچ خورشید نے کی جبکہ مقررین میں بیگم مہناز رفیع، پروفیسر طاہرہ انجم، بیگم صفیہ اسحاق اور ڈاکٹر عمرانہ مشتاق شامل تھیں۔(جاری ہے)
نظامت کے فرائض ڈاکٹر پروین خان نے انجام دیئے۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت طالبہ میمونہ قمر نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول طالبہ صوفیہ رانی نے پیش کی۔
بیگم ثریا کے ایچ خورشید نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ مریم جناح نے بانی ٴ پاکستان قائداعظم کی زندگی پر بہت مثبت اثرات مرتب کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں قابل اور دیانت دار لوگوں کی کمی نہیں۔ ضرورت انہیں سامنے لانے کی ہے۔ ہمارے سیاسی قائدین کو چاہیے کہ اپنے قومی رہنماؤں کی زندگیوں کا مطالعہ کریں۔ انہوں نے محترمہ فاطمہ جناح کے ساتھ گزرے شاندار لمحات کی یادیں بھی تازہ کیں۔ بیگم مہنازرفیع نے کہا کہ محترمہ مریم جناح نے دو سال اسلام کا گہرا مطالعہ کیا اور تب فیصلہ کیا کہ وہ اسلام قبول کر کے قائداعظم سے شادی کریں گی۔ اسلام قبول کر نے کے بعد ان کا نام مریم رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ مریم جناح انتہائی خوبصورت‘ذہین اور باذوق شخصیت تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کا مقصد ہی یہ ہے کہ ایسی تقریبات منعقد کی جائیں جن میں قومی شخصیات کے حالات و خدمات سے عام لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔ آج کی تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ بیگم صفیہ اسحاق نے کہا کہ محترمہ مریم جناح قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی میں خوشگوار جھونکے کی مانند داخل ہوئیں۔ پروفیسر طاہرہ انجم نے محترمہ مریم جناح کی زندگی کے مختلف گوشوں پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر عمرانہ مشتاق نے کہا کہ مریم جناح کی وفات قائداعظم کیلئے ایک بڑا سانحہ تھی۔ انہوں نے مریم جناح کی زندگی کے ایسے پہلوؤں پر تفصیل سے اظہار خیال کیا جو حاضرین کیلئے بالکل نئے اور بہت سی معلومات لئے ہوئے تھے۔نشست کے اختتام پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.