پاکستان سپر لیگ کا پہلا تاج کس کے سر سجے گا ،فیصلہ کل ہو گا
پیر 22 فروری 2016 13:26
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کا سب سے بڑا مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کی ٹیمیں (آج)منگل کو آمنے سامنے ہوں گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت مصباح الحق جبکہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپہ سالار ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے مابین ایونٹ میں 2میچز ہوئے دونوں میں کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔
پاکستان سپر لیگ کے فائنل مقابلے کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کا فائنل معرکہ (آج)منگل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔(جاری ہے)
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت مصباح الحق جبکہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپہ سالار ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے مابین ایونٹ میں 2میچز ہوئے دونوں میں کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کی ٹیم نے فتح حاصل کی ۔
مصباح الیون کی پرفارمنس پر نظر ڈالی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچوں میں میدان مارا جبکہ 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 مقابلے اپنے نام کئے اور صرف2 میچز میں شکست سے دو چار ہوئی۔ اس سے پہلے دونوں ٹیمیں پہلے مرحلے میں دو بار آمنے سامنے ہوئیں۔ جس میں سرفراز الیون نے کلین سوئپ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرافراز احمد کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں فائنل میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، افتتاحی ایڈیشن اپنے نام کریں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی ٹیم بہت اچھی ہے،انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہت اچھا پرفارم کیا ہے،فائنل معرکے میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کریں گے اور وونگ کمبی نیشن کے ساتھ ہی میدان میں اتریں گے، دوسری جانب فائنل مقابلے کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔چیئر مین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔پاکستان سپرلیگ انتہائی کامیابی سے جاری ہے جس کی سب سے بڑی مثال 23فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلا م آباد یونائیٹڈ کے مابین مقابلے سے 2دن قبل ہی میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہونا ہے ، جس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کو ناکام بنانے کے لیے مخالفین کی جانب سے طرح طرح کی سازشیں کی گئیں تاہم پی ایس ایل اب تک پاکستان کرکٹ بورڈ کا شروع کردہ کامیاب ترین ایونٹ ثابت ہورہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.