آل پاکستان عبدالرشید قریشی ٹیلی نار فٹ بال ٹرافی میں مزید 6میچوں کا فیصلہ
پیر 22 فروری 2016 13:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) بلو موومنٹ فٹ بال کلب نواب شاہ کے زیر اہتمام ٹیلی نار موبائل کمپنی کے تعاون سے نواب شاہ میونسپل اسٹیڈیم پر جاری آل پاکستان عبدالرشید قریشی ٹیلی نار فٹ بال ٹرافی میں مزید 6میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں پاک اسپورٹس نے مد مقابل عرفان شہید مستونگ کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی کھیل کے دوران مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔
دوسرے میچ میں سریاب گرین کوئٹہ نے حبیب الیون ٹنڈوالہ یار کو 2-0سے ڈھیر کردیا ،فاتح ٹیم کے وزیر خان اور سہیل نے گول اسکور کئے ۔تیسرے میچ میں اے کے ایف سی کوئٹہ نے مد مقابل مضبوط حریف کلاکوٹ یونین کراچی کو 2-0سے ہرا دیا اے کے ایف سی کوئٹہ کی جانب سے شیر گل اور رستم خان نے گول کئے ۔(جاری ہے)
چوتھے میچ میں کوئٹہ ہزارہ کلب نے غریب شاہ یونین کراچی کو 1-0سے شکست دیدی علی رضا نے فیصلہ کن گول کیا ۔
پانچویں میچ میں سریاب گرین نے کھیلے گئے اپنے دوسرے میچ میں حب شاہین ،حب چوکی کو 1-0سے شکست دیدی وزیر خان نے فیصلہ کن گول اسکور کیا ۔چھٹے میچ میں الشہباز کلب نواب شاہ نے بلوچستان یونائیٹڈ کوئٹہ کو 1-0سے ڈھیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ستار بادانی ۔جہانگیرخان ،نصیر عمر بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر راؤنعیم بلو اور میڈیا کوارڈینٹر اسحاق عثمان تھے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم نے سوریہ کمار یادیو سے فاصلہ کم کرلیا
-
پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی، مائیکل وان کی پیشن گوئی
-
دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
-
افغانستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
اپنے قریبی دوست کی ناگہانی موت کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، عمر گل کا انکشاف
-
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک بیان
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.