اسلام آباد میں پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے 70ارب روپے لاگت کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اس کے تحت غازی بروتھا ڈیم سے دارالحکومت کو پانی سپلائی کیا جائے گا منصوبہ عالمی بنک کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا، ارسا میں سندھ کی آمادگی حاصل ہوتے ہی منصوبے پر کام شروع کردیاجائے گا
قومی اسمبلی میں وزیر مملکت کیڈ طارق فضل کا لیگی ارکان آسیہ ناز تنولی اور نگہت پروین کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب
پیر 22 فروری 2016 20:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے موجودہ حکومت نے70ارب روپے لاگت کا منصوبہ بنایا ہے،منصوبے کے تحت غازی بروتھا ڈیم سے دارالحکومت کو پانی سپلائی کیا جائے گا۔ منصوبہ ورلڈ بنک کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا، ارسا میں سندھ کی آمادگی حاصل ہوتے ہی منصوبے پر کام شروع کردیاجائے گا۔
پیر کو وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل نے ایوان میں ن لیگی ارکان آسیہ ناز تنولی اور نگہت پروین مہر کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد کو سہیلی ڈیم اور خانپور ڈیم کے علاوہ شہر میں لگائے گئے ٹیوب ویلوں سے حاصل ہونے والا پانی فراہم کیا جارہاہے جو اسلام آباد کی ضروریات سے کم ہے، موجودہ حکومت نے اسلام آباد میں پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے ایک منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت غازی بروتھا ڈیم سے پانی سپلائی کی جائے گا جبکہ شہر میں متعدد نئے ٹیوب ویل لگائے جائیں گے، اس منصوبے کیلئے ورلڈ بنک تعاون کرے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.