کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور بائیوپک فلم”ایڈی دی ایگل“ 26فروری کوسنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی
منگل 23 فروری 2016 11:51
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء)برطانوی تاریخ میں پہلی بار اولمپکس میں حصہ لینے والے مشہور ترین اِسکی جمپر ایڈی ایڈورڈز کی زندگی کی عکاسی کرتی نئی ہالی وڈ اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم ”ایڈی دی ایگل“کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
ڈیکسٹر فلیچر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس بائیوپک فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکارٹیرن ایجرٹن اورہیو جیک مین نبھا رہے ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں کرسٹوفر واکن، جو ہارٹلے، ڈینئل اِنگز، مارک بینجمن اور رونے ٹیمپٹے شامل ہیں۔
ایڈم بولنگ، ڈیوڈ رِیڈ اور میتھیو وان کی مشترکہ پروڈکش کی کہانی ایڈی ایڈورڈز نامی برطانوی اِسکی جمپر کے گِرد گھومتی ہے جو 1988 پہلی بار برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اولمپکس میں حصہ لیتا ہے اورمشکل ترین چیلنج قبول کرتے ہوئے بے مثال ہمت و حوصلے کا مظاہرہ کرتا ہے۔امریکی، برطانوی اور جرمن سنیما کے باہمی اشتراک سے تیارکردہ کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور بائیوپک فلم 26فروری کوسنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.