اوکاڑہ ،دربار حضرت کرمانوالہ کے احاطے سے دو مشکوک افراد گرفتار
منگل 23 فروری 2016 13:51
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) دربار حضرت کرمانوالہ کے احاطے سے دو مشکوک افراد گرفتار،ملزم کوتفتیش کے لئے نا معلوم مقام پرمنتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حضرت کرمانوالہ کا سالانہ عرس24فروری سے شروع ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند شریک ہونگے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ دو مشکوک افراد جی ٹی روڈ پر واقع دربار حضرت کرمانوالہ شریف کے احاطے میں تصاویر بنا رہے ہیں،جس پر پولیس نے دونوں افراد کو پکڑ لیا جنہیں تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ انسپکٹر عزیز چیمہ کا کہنا ہے کہ حضرت کرمانوالہ شریف کا سالانہ عرس 24فروری سے شروع ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند شریک ہوں گے۔اس کے لئے سیکورٹی کا فول پروف پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پکڑے جانے والے مشکوک افراد سے دربار کی بنائی گئی تصاویر بھی بر آمد ہوئی ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.