بھارت کی جانب سے فراہم کیا جانے والا موبائل فون جیش محمد کے بہاولپور ہیڈ کوارٹر کا تھا ‘ سرتاج عزیز کاانکشاف
پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹریز کی سطح کے مذاکرات کی حمتی تاریخ کیلئے فیصلہ بھارت کو کرنا ہے ‘مشیر خارجہ
منگل 23 فروری 2016 16:10
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امورِ خارجہ سرتاج عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ کے بعد بھارت کی جانب سے فراہم کیا جانے والا موبائل فون نمبر کالعدم جیش محمد گروپ کے بہاولپور ہیڈکوارٹر کا تھا ‘ پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹریز کی سطح کے مذاکرات کی حمتی تاریخ کیلئے فیصلہ بھارت کو کرنا ہے، امریکہ میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کاامکان ہے ‘ حتمی جواب بھارت کے پاس ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سرتاج عزیز نے انڈیا ٹوڈے نیوز چینل کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹریز کی سطح کے مذاکرات کی حمتی تاریخ کیلئے فیصلہ بھارت کو کرنا ہے، جو پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے باعث ملتوی ہوگئے تھے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ حملے کی تفتیش کیلئے پاکستان سے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) مارچ کے ابتدائی دنوں میں بھارت کا دورہ کرسکتی ہے اور یہ بھی کہ پاکستان تحقیقات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہاکہ جس وقت ثبوت موصول ہوئے اسی لمحے مسعود اظہر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔سرتاج عزیز نے بتایا کہ پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے 4 روز قبل پاکستان میں درج کی جانے والی ایف آئی آر پاکستان کی خصوصی تفتیشی ٹیم کو قانونی اجازت فراہم کرتی ہے کہ وہ بھارت جاکر ثبوت اکٹھے کرسکیں۔انھوں نے کہا کہ بھارت نے ایس آئی ٹی کے دورے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے اورجائے وقوع تک رسائی ہمیشہ تفتیش کاروں کو مدد فراہم کرتی ہے۔آئندہ ماہ واشنگٹن میں ہونے والی نیوکلیئر سیکیورٹی سربراہی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھارت ہم منصب نریندر مودی کی ملاقات کا امکان ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس کا جواب صرف بھارت کے پاس ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.