ادویات قیمتوں میں اضافہ ، سندھ ہائیکورٹ کاوزارت صحت کو نوٹس جاری
منگل 23 فروری 2016 16:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے ہیپاٹائٹس ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق دائر درخواست پر وزارت صحت،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر فریقین کو2مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ہیپاٹائٹس ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پاکستان فارما سیوٹیکل کی جانب سے دائر کی گئی۔
(جاری ہے)
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کے داماد کی فیروز سنز کمپنی کوفائدہ پہنچانے کے لیے ادویات کی قیمتیں مقرر نہیں کررہی۔
فیروز سنز ہیپاٹائٹس کی دوا 38ہزار روپے جبکہ دیگر کمپنیاں 26ہزار میں فروخت کرناچاہتی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت خود ڈرگ ریگولیٹری پالیسی پر عمل درآمد نہیں کررہی لہذا ملک میں ادویات کی قلت، قیمتوں میں اضافے اور پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے۔درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دورکنی بینچ نے کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.