آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شمالی وزیرستان کی وادی شوال کا دورہ ، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن حتمی مراحل میں داخل کرنے کی ہدایت’آپریشن ضرب عضب کے آخری مراحل پر عملدرآمد کے لیے تیار ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف
سمیرا فقیرحسین بدھ 24 فروری 2016 14:41
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کی وادی شوال کے دورہ پر موجود ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وادی شوال کے دورہ پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا، انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا حتمی مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت کر دی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی ، دورے کے دوران آرمی چیف کو دتہ خیل اور وادی شوال میں جاری آپریشن میں اب تک کی حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بھی بریف کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی دہشت گردوں سے مکمل نجات چاہتی ہے، شوال میں دہشت گردوں کے لیے مقامی لوگوں کی حمایت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.