پنجاب اسمبلی میںخواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف بل کثرت رائے سے منظور
حکومت کا خواتین کے تحفظ کے لیے ٹال فری نمبر متعارف کروایا جائے گا ، جبکہ غلط اطلاع دینے والے پر 50 ہزار سے 1یک لاکھ روپے تک کا جرمانہ اور 3 ماہ قید کی سزا سنائی جائے گی ۔ بل کا متن
سمیرا فقیرحسین بدھ 24 فروری 2016 16:15
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2016ء) : اسپیکر رانا اقبال کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق خواتین پر تشدد سے تحفظ کا بل پنجاب اسمبلی میں منظرر كر لیا گیا ہے جس کے مطابق گھریلو تشدد سے متاثرہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے شیلٹر ہوم بنائے جائیں گے ،گھریلو تشدد، معاشی استحصال، جذباتی ، نفسیاتی ، بدکلامی اور سائبر کرائمز شامل ہونگے ، خواتین کی شکایات کی تحقیقات کے لئے ڈسٹرکٹ پروٹیکشن کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔
جبکہ خواتین تشدد کی شکایت کے لیے یونیورسل ٹال فری نمبر بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواتین کی مصالحت کے لئے سینٹرز قائم کرنے سمیت شیلٹرز ہوم میں متاثرہ خواتین اور اسکے بچوں کو بورڈنگ اور لاجنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔(جاری ہے)
پروٹیکشن آفیسر شکایت موصول ہونے کے بعد جس شخص کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے اسے مطلع کرنے کا پابند ہو گا ۔
جی پی ایس ٹریکر سسٹم کی تنصیب عدالت کے حکم سے مشروط کر دی گئی ہے ۔ پروٹیکشن آفیسر سے مزاحمت کرنے پر چھہ ماہ تک سزا اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا جبکہ غلط شکایت یا غلط اطلاع دینے والے شخص پر تین ماہ سزا اور پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ عورتوں پر تشدد کرنے والوں کو عدالتی حکم پر کڑے لگائے جائیں گے ،جی پی ایس ٹریکر سسٹم حکام کڑے کو ملزم کے بازو سے اتارنے یا اس سے زبردستی کرنے والے ملزمان پر ایک سال قید اور پچاس ہزار سے دو لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کریں گے۔ بل کے متن میں مزید کہا گیا کہ گھریلو تشدد کا شکار خاتون کو گھر سے بے دخل نہیں کیا جا سکے گا۔ عورت پر تشدد کرنے والے کو اسلحہ خریدنے اور اسلحہ لائسنس حاصل کرنے سے روکا جائے گا، جبکہ تشدد کا شکار خاتون کو عدالتی حکم پر مرد تمام اخراجات فراہم کرنے کا پابند ہو گا ، اگر مرد نان نفقہ ادا کرنے سے انکار کرے تو عدالت اس کی تنخواہ میں سے کٹوتی کر کے ادا کر سکے گی ،عورت پر تشدد کرنے والے مرد کو دو دن کے لئے گھر سے نکالا جا سکے گا مزید یہ کہ جس خاتون پر تشدد کی درخواست موصول ہو اس کی تفصیلات ویب سائٹ پر بھی جاری کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.