کراچی :وفاقی جامعہ اردو میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم سے 2اساتذہ زخمی ہوگئے، 7طلبہ کے خلاف مقدمہ 3 گرفتار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 24 فروری 2016 19:33

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 24 فروری۔2015ء) کراچی میں وفاقی جامعہ اردو میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کے باعث 2اساتذہ زخمی ہوگئے،پولیس نے 7طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی جامعہ اردو کے عبد الحق کیمپس میں دو طلبا تنظیموں کے دوران تصادم شروع ہوا جس میں یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ اور ہوائی فائرنگ کی گئی ،اسی دوران دو اساتذہ بیچ بچاؤ کراتے ہوئے زخمی ہوگئے۔

بعد میں پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور زخمی اساتذہ کو قریبی ہسپتال منتقل کرادیا گیا۔پولیس کے مطابق اساتذہ کی مدعیت میں 7طلبہ کے خلاف اقدام قتل اور بلوے،جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ان طلبہ کے داخلے منسوخ کرنے اور اساتذہ نے 3روزہ یوم سیاہ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :