افغان امن مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کے لیے طالبان کے لیےءکوئی پیشگی شرائط لاگو نہیں کی گئیں ، حقانی گروپ سمیت تمام طالبان گروپس کو دعوت دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ
سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 13:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری ایک عرصہ سے بھارتی تسلط میں ہیں، کشمیری 1989ء سے آزادی حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جس کے لیے ہزاروں کشمیری اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کیے لیے خودارادیت کی جنگ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، کشمیر یوں کی اجتماعی قبروں کی دریافت بھارتی مظالم کی ایک داستان ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چار ممالک کے تعاون سے افغان امن مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کے لیے طالبان کے لیے کوئی پیشگی شرائط لاگو نہیں کی گئیں ۔ ترجمان نفیس زکریا نے بتایا کہ امن مذاکرات کے لیے حقانی گروپ سمیت تمام طالبان گروپس کو دعوت دی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کی تحقیقات میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ مکمل تعاون کیاہے ، لیکن بھارت نے آج تک سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا۔
پاکستان اوربھارت کے مابین سمجھوتا بس سروس بحال ہو چکی ہے،سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بس کے تمام بھارتی مسافروں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ انقرہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کمزوری نہیں دکھائے گا ، پاکستان ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور ضرب عضب کے آخری مرحلے کا اعلان ہمارے اس عزم کی عکاسی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.