ملک کی بقاء، سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا‘ اسپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے لیے مل کر محنت کر نا ہو گی‘ رانا محمد اقبال کا ورکشاپ سے خطاب
جمعرات 25 فروری 2016 18:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) اسپیکرپنجاب اسمبلی رانامحمد اقبال خاں نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف میرٹ کو یقینی بنا رہے ہیں وہ ناانصافی اور ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، وہ ملک سے اندھیرے دور کرنے کا وعدہ پور ا کرنے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں، ملک کی بقاء، سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا، ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے لیے مل کر محنت کر نا ہو گی، PIPS پارلیمنٹرینز اور سٹاف کی ٹریننگ اور ورکشاپس کے ذریعے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی معاونت کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پارلیمانی سروسز کے زیراہتمام ورکشاپ "قواعدو انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب اور پارلیمانی سیکرٹریز کی ذمہ داریاں"سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے پنجا ب اسمبلی کے قواعدو انضباط کار پنجاب اسمبلی میں ترامیم کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اسمبلی کے اختیارات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
اس سے جمہوریت مستحکم ہو گی اور پارلیمانی روایات کو پنپنے کا موقع ملے گا۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ قواعد کی ترامیم سے پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسمبلی اجلاسوں کا سالانہ کیلنڈر فراہم کیا جائے گا اور اب اسمبلی کے اجلاس کیلنڈر میں دی گئی تواریخ کے مطابق منعقد ہوا کریں گے۔اب مسودہ قانون پر غور و خوض اور مسودہ قانون کے ضمن میں تحاریک کے نوٹس کے طریقہ ہائے کاربھی تفصیلاََ و ضع کئے گئے ہیں۔اجلاس کے آخری آدھے گھنٹے کو Zero Hourکے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ جس میں حکومت سے متعلق اور اسمبلی کی مداخلت کے متقاضی اور فوری نوعیت کے معاملات پر بات کر نے کی اجاز ت ہو گی۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہPIPS پارلیمنٹرینز اور سٹاف کی ٹریننگ اور ورکشاپس کے ذریعے پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کی معاونت کر رہے ہیں۔ ٹر یننگ سے ان کی کارکردگی میں یقینی طور پر بہتری آتی ہے۔ سپیکر نے امید ظاہرکی کہ پنجاب اسمبلی اور PIPSدونوں ادارے پارلیمنٹ اور جمہوریت کے فروغ کے لیے اپنا موثر کردارادا کر تے ر ہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی خواہشات اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کرعوام کی خدمت کر نی چاہیے۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی صوبہ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف میرٹ کو یقینی بنا رہے ہیں اور ناانصافی اور ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔ وہ ملک سے اندھیرے دور کرنے کا وعدہ پور ا کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ملک کی بقاء، سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کے کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے لیے مل کر محنت کر نا ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.