پاراچنار شہر میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا

جمعرات 25 فروری 2016 18:51

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) پاراچنار شہر میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا اس موقع پر واک کیا گیا جس میں پولیٹیکل انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاراچنار شہرمیں پولیٹیکل انتظامیہ صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کیلئے ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیا ہے چیئرمین بلدیہ پاراچنار نیک محمد خان نے صفائی مہم کا افتتاح کیا قبائلی عمائدین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور سماجی کارکنوں و صحافیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر واک بھی کیا گیا واک کے شرکاء شہر کے مختلف راستوں سے گزرے اور صفائی کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے مہم میں حصہ لیا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ پاراچنار نیک محمد خان نے بازار میں کباب ، چکن اور دیگر خوراکی اشیاء کا معیار بھی چیک کیا اس موقع پر نیک محمد کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے اور پاراچنار شہر کو ہر صورت صاف ستھرا رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :