پیپلز پارٹی پانچوں صوبوں میں یکساں مقبول اور وفاق کی علامت ہے ‘ختم کرنیو الے خود ختم ہو جائیں گے ‘ استحکام جمہوریت کا سہرا پیپلز پارٹی کے سر ہے ،اس نے اپنے شہید قائدین کے نقش قدم پر چل کر جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں
پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا بیان
جمعرات 25 فروری 2016 21:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہاہے کہ استحکام جمہوریت کا سہرا پیپلز پارٹی کے سر ہے جس نے ہمیشہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر چل کر جمہوریت کی خاطر بڑی سے بڑی قربانیاں دیں یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی پانچوں صوبوں میں یکساں مقبول اور وفاق کی علامت ہے اسے ختم کرنیو الے خود ختم ہو جائیں گے۔
یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کے ہمراہ میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہی کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی دھرنے دیئے جاتے رہے مگر تمام معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جاتا رہا لیکن افسوس کہ احتساب صرف پیپلز پارٹی کا ہوتا ہے پنجاب میں کاروائی کا اشارہ ہوا تو وزیر قانون اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت وزیر اعظم بھی بول پڑے قوم جاننا چاہتی ہے کہ حکمران جماعت پنجاب میں فوجی آپریشن اور نیب کی کاروائیوں سے کیوں خوفزدہ ہیں انکی گھبراہٹ سے اپوزیشن جماعتوں سمیت باقی صوبوں کی عوام میں تشویش اور ابہام جنم لے رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.