لاہور ہائیکورٹ کی عوامی تحریک کے کارکنوں پر سانحے ماڈل ٹاؤن کے واقعہ کے دو الگ الگ ٹرائل کیخلاف درخواست مسترد کردی
جمعرات 25 فروری 2016 22:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے کارکنوں پر سانحے ماڈل ٹاؤن کے واقعہ کے دو الگ الگ ٹرائل کرنے کے خلاف درخواست مسترد کردی اور قرار دیا کہ الگ الگ مقدمے کاایک ٹرائل نہیں ہوسکتا۔مسٹرجسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی درخواست پر سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کارکنوں کے وکیل رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاو ن کے مقدمے میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی فرد جرم عائد کردی ہے،ملزمان کو مقدمے کی نقل فراہم نہیں کی گئی جو فرد جرم عائد کرنے سے پہلے فراہم کرنا قانونی طور پر لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ایک ہی وقوعے کے بدنیتی پر مبنی دو مقدمے درج کئے گئے۔قانون کے تحت ایک ہی واقعہ کے دو چالان پیش نہیں کئے جاسکتے ہیں اور نہ ہی الگ الگ ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ٹرائل عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر کے گواہوں کو شہادتوں کیلئے طلب کر لیا ہے لہذا درخواست قابل سماعت نہیں۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاکے دلائل سننے کے بعددرخواست مسترد کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
بی آر ٹی پشاور شدید مالی بحران کا شکار ۔ بی آر ٹی کا مالی خسارہ 5 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.